ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے، میں خوفزدہ ہوں: سماجوادی رکن اسمبلی جے کشن ساہو کا بیان

ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے، میں خوفزدہ ہوں: سماجوادی رکن اسمبلی جے کشن ساہو کا بیان

Mon, 02 Dec 2024 12:35:11  SO Admin   S.O. News Service

غازی پور، 2/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)غازی پور ضلع میں اتوار کے روز ضلع پنچایت ہال میں آئین بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سماج وادی پارٹی کے رہنما، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں غازی پور کے صدر اسمبلی کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے بھی شرکت کی اور اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوف ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر کہا کہ خود کو محب وطن سمجھنے والوں نے آزادی کے 65 سال تک ہندوستان کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا۔ غازی پور کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کیونکہ ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔

اس دوران اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر طنز کیا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین لکھنے کے بعد کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے آزادی کے 65 سال تک ہندوستان کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا۔ آج وہ سب سے بڑےمحب وطن ہے۔

آر ایس ایس کی تنظیم 1925 میں ناگپور سے شروع ہوئی۔ 1947 تک وہ تنظیم جوان ہو چکی تھی لیکن انہوں نے جدوجہد آزادی میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ محب وطن کون تھے۔ یہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ آئین کو نہیں بدلنے دیں گے لیکن بل لا کر آئین کو کس نے بدلا ہے۔ سنبھل واقعہ کا نام لیے بغیر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک محل کو جلا دیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی بھائی کو دشمن سمجھے تو کیا خوف نہیں رہے گا؟


Share: